حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں سے 15ارب ڈالر اکٹھے کرنے کا میگا منصوبہ

اسلام آباد : حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں سے 15ارب ڈالر اکٹھے کرنے کا میگا منصوبہ بنالیا، بیرون ملک پاکستانیوں کو ایک لاکھ پلاٹ فروخت کئے جائیں گے ہر پلاٹ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، منصوبہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ممکنہ کمی کو پورا کرنے کے لئے بنایاگیاہے ، وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام اور اداروں کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرد ی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بیرون ملک اربوں ڈالر پاکستان لانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

28اپریل کے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ایک لاکھ پلاٹ فروخت کئے جائیں گے ہر پلاٹ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 15ارب ڈالر جمع ہونے کی امید ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو پلاٹوں کی فروخت سے کثیر زرمبادلہ حاصل کرنے کا منصوبہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ممکنہ کمی سے نمٹنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی سخت ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے