پاکستان میں کرونا وائرس نے تباہی مچادی

لاہور : پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 50 ہزار 694 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 67 ہوگئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں 18 ہزار 455، سندھ میں 19 ہزار 924، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74، گلگت بلتستان میں602، اسلام آباد میں ایک ہزار 326 جبکہ آزاد کشمیر میں 158 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 387 نئے ٹیسٹ کئے گئے،

اب تک 15 ہزار 201 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 67 ہوگئی۔ سندھ میں 336، پنجاب میں 310، خیبر پختونخوا میں 365، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 39 اور اسلام آباد میں 12 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے