پنجاب کا دارالحکومت لاہور کورونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز بن گیا

اسلام آباد : پنجاب کا دارالحکومت لاہور کورونا وائرس کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ،لاہور میں 66 فیصد کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق دوسرے نمبر پر راولپنڈی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح سات اعشاریہ پچاسی فیصد رپورٹ ہوئی جبکہ گجرانوالہ میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 81 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوتھے نمبر پر سرگودھا میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈہوئے ،سرگودھا میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 49 فیصد ریکارڈکی گئی ،پانچویں نمبر پر لودھراں میں کورونا وائرس کیسز کی 2 اعشاریہ 91 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ،کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے فیصل آباد کا چھٹا نمبر رہا

،فیصل آباد میں شرح 2 اعشاریہ اکیانوے فیصد ریکارڈ کی گئی ،ساتویں نمبر پر پشاور، آٹھویں نمبر پر ملتان اور نوویں نمبر پر گجرات میں ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ،کراچی پہلے نمبر سے دسویں نمبر پر چلا گیا ، کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح انتہائی کم 1 اعشاریہ 45 فیصد ہوگئی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے