انڈین کرکٹر محمد شامی کی بیوی نے اپنی برہنہ تصویر شیئر کردی

ممبئی : انڈین فاسٹ باؤلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے اپنی ایک برہنہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

حسین جہاں اپنے شوہر پر سنگین نوعیت کے الزامات لگانے کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ماضی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ برہنہ کھڑی ہیں۔

حسین جہاں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ” کل تُو کچھ نہیں تھا تو میں پاک تھی آج تُو کچھ بن گیا تو میں ناپاک ہوگئی، جھوٹ برقع ڈال کر بے پردہ سچ کو مٹا نہیں سکتا، مگر مچھ کے آنسو کچھ دنوں کا ہی سہارا ہوتے ہیں۔”

حسین جہان کی جانب سے غیر اخلاقی تصویر شیئر کیے جانے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ارشاد حواری نے لکھا کہ ” بے شرمی کی تو حد ہوگئی۔”


ناہید مہتاب نے حسین جہان سے کہا کہ اگراپ یہ سوچ رہی ہو کہ ایسا کرکے بہت اچھا کر رہی ہو تو آپ غلط ہیں، کسی بھی مذہب میں اس کی اجازت نہیں ہے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے