پاکستان نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کر لی، ڈریپ نے بھی منظوری دے دی

اسلام آباد : پاکستان نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ بھی تیار کر لی ہے جس کے پاکستان ڈریپ ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے، ہم نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کر کے ڈریپ کو بھی دکھا دی ہے جس کے بعد اسے منظور کر لیا گیا ہے۔

کٹ تیار کرنے والوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، اس ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی گی اور ہم برآمدات سے بھی بچ جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کے حوالے سے دیکھا جائے تو ٹیسٹنگ کی رفتار میں تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے۔

ایسے مشکل وقت میں جب کورونا پھیلنے کی رفتار تیز ہوتی جا رہی ہے، پاکستان کا کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیاکر لینا بہت اچھی خبر ہے۔ پاکستان میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے باعث 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 کی سطح کو جا پہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 107 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 463 ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں 40 ہزار 247 افراد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے