سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے ایک اور تصویر منظر عام پرآگئی

لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے ایک اور تصویر منظر عام پرآگئی ہے۔ تصویر میں نوازشریف کو اپنے بیٹے حسین نواز کے ہمراہ لندن کی کسی سڑک پر موجود بینچ پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ دن قبل بھی نوازشریف کی لندن سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے صاحبزادے کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آ ئے تھے۔

یہ تصویر لندن کی سڑکوں پر لگے کسی کیمرے نے محفوظ کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ تا ہم اب سامنے آنے والی تصویر کسی نے چھپ کر نہیں لی بلکہ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوازشریف خود تصویر لینے والے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس تصویر میں ان کے ہمراہ ایک شہری بھی موجود ہے، ممکن ہے کہ اس شہری نے تصویر لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہو جس کے بعد نوازشریف نے تصویر شہری کے ساتھ لی ہو لیکن اب یہ تصویر سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اہلخانہ کیساتھ ایک اور تصویر وائرل وائرل ہو رہی تھی۔ اس تصویر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو سڑک پر موجود کسی چھوٹے ہوٹل پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔ تصویر میں ان کے ساتھ اہلخانہ موجود تھے۔ کچھ دن قبل وائرل ہونے والی تصویر سے پہلے نوازشریف کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہو چکی ہے جس میں نوازشریف کو شہباز شریف،اسحاق ڈار اور دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کے ہمراہ لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں دیکھا گیا تھا۔

یہ تصویر وائرل ہوتے ہی حکومت کی جانب سے بھی فوری ایکشن لیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی فوری نوٹس لے لیا تھا۔ اس تصویر کو تذکرہ وفاقی کابینہ کے اجلاس تک پہنچ گیا تھا جہاں نوازشریف کی اس تصویر کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ جنوری میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر کے تذکرے پر کہا تھا کہ سب فراڈیے ہیں، وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے نوازشریف کی تصویر دیکھی ہے، سب فراڈیے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے