عمران خان کی تقریر جیسے ہی ختم ہوئی ترک صدر طیب اردوان اپنی سیٹ سے اٹھے اور وزیراعظم پاکستا ن کو گلے لگا لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نےزبردست خطاب کیا جس نے مسلمہ امہ بالخصوص کشمیریوں کے دل موہ لیے ۔ وزیراعظم عمران نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ جیسے پیش کیا ایسی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ یہی نہیں وزیراعظم عمران خان نے اسلام فوبیا پر بھی بات کی اور دنیا کو یہ باور کروایا کہ اسلام پرامن دین ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے انہیں گلے لگایا اور ان کو زبردست خطاب پر خوب داد دی۔ ترک صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو گلے لگانے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئے جس نے امت مسلمہ کے دل جیت لیے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے اورجرات مندانہ تقریر پر عمران خان کی تعریف کی ۔