مودی نے پوری دنیا میں ہندوستان کی ناک کٹوا دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریز سے ان کے 8 اگست کے بیان پر ناراضی کے اظہار کے طور پر رسمی ملاقات نہیں کی اور وہ اپنی تقریر کے بعد بغیر ملاقات ہی واپس بھارت روانہ گئے ، روزنامہ جنگ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت اپنے قیام اقوام متحدہ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رسمی ملاقات کرتے ہیں لیکن بھارتی وزیراعظم نے اپنی تقریر سے قبل یا بھارت واپسی سے قبل اس رسمی ملاقات کی نہ درخواست ی اور نہ ہی عمل کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم مودی جو بھارت کو اب ایک عالمی طاقت قرار دیتے ہیں انہوں نے ایسی کوئی ملاقات نہیں کی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے 8اگست کوکشمیر کے بارے میں اپنے بیان میں سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کا ذکر کیا تھا۔