دنیا کا وہ ملک جس کی خاتون وزیراعظم نے بیٹی کی پیدائش کے اڑھائی سال بعد شادی کرلی

ہلسنکی : فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے 8 ماہ بعد اپنے منگیتر سے شادی کرلی، جن سے ان کی رفاقت گزشتہ 16 برس سے ہے۔ فن لینڈ کی 34 سالہ خاتون وزیراعظم سانا مارین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں مارکوس ریکونین سے شادی کا اعلان کیا اور تصاویر بھی جاری کیں۔

انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں سانا مارین سفید عروسی جوڑے میں ہاتھوں میں گلدستہ لیے مارکوس ریکونن کے ساتھ کھڑی ہیں۔اس حوالے سے فن لینڈ کی حکومت نے ایک جاری بیان میں کہا کہ شادی کی تقریب خاتون وزیراعظم کے سرکاری دفتر کیسارانٹامیں منعقد ہوئی اور تقریب میں جوڑے کے خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔حکومتی بیان کے مطابق مارین اور مارکوس گزشتہ 16برس سے تعلقات میں ہیں اور ان کی ڈھائی سالہ بیٹی بھی ہے۔فن لینڈ کی وزیر اعظم نے انسٹاگرام میں لکھا کہ میں اس شخص کو اپنا شریک حیات بنانے پر بے حد خوش ہوں

، جن سے میں پیار کرتی ہوں۔خیال رہے کہ سانا مارین کا تعلق سوشل ڈیموکریٹ سے ہے اور گزشتہ برس دسمبر میں فن لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔سانا مارین کو دنیا کی کم عمرترین وزیر اعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا لیکن چند ہفتوں بعد ہی آسٹریا کے چانسلر سیباسچن کورز کے حکمران بننے کے بعد انہیں اس اعزاز سے محروم ہونا پڑا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے