وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مریم نواز نیب آفس میں طلب، نوٹس جاری
لاہور : نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بالترتیب 12 اگست اور 11 اگست کو طلب کرلیاگیا، دونوں رہنمائوں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
نیب ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے بتایاکہ مریم نوازکو 11 اگست کو صبح 11 بجے نیب میں طلب کیاگیا ، مریم نوازکو 200 کنال اراضی کیس میں طلب کیاگیا اور ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ، اس کیس میں پہلے ان کے والد سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے ، مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاری جاتی امراء روانہ کردیا گیا ہے ۔
ادھر مریم کی طلبی کے اگلے ہی روز وزیراعلیٰ پنجاب کی 12 اگست کونیب نے طلب کرلیا، انہیں غیرقانونی شراب لائسنس جاری کرانےپرطلب کیاگیا۔ اس بارے میں ابتدائی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب یا مریم نواز یا مسلم لیگ ن کا موقف سامنے نہیں آسکا۔عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔