عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کا ڈر پاکستان نے سعوی عرب کو ایک ارب ڈالر قرضہ واپس کر دیا چین کا زبردست فیصلہ ، آگے بڑھتے ہوئے بڑا کام کر دکھایا

اسلام آباد : پاکستان نے ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے بعد عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔

سعودیہ کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے آگے بڑھتے ہوئے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزات خزانہ نے اس بارے میں تبصرے سے انکار کیا جبکہ سٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے