اسٹیل ملز کی بحالی کیلیے ہمارے پاس پیسے نہیں، رزاق داؤد
عبد الرزاق داؤد نے اسٹیل ملز بحالی کے سلسلے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بنائے جانے والے ایکسپرٹ گروپ کا کہنا ہے کہ حکومت اسٹیل ملز نہیں چلا سکتی، اسٹیل ملز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنا چاہیے۔
عبدالر زاق داؤ د نے کہاکہ اسٹیل ملز قومی اثاثہ اسکی نجکاری نہیں ہونی چاہیے۔ آئندہ ای سی سی میں ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ کو باضابطہ منظوری کیلیے پیش کریں گے، اسٹیل مل کی بحالی کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں تاہم تین چائنیز اور تین روس کی کمپنیوں نے اسٹیل مل میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اسٹیل ملز کی بحالی کیلیے بنائے جانیوالے ایکسپرٹ گروپ کی رپورٹ کی ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں باضابطہ منظوری لی جائے گی