مراد علی شاہ کی اسد عمر سے ملاقات، کراچی کی بہتری کیلیے رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس میں وفاق اور سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ڈی جی این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی موجود تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور سعید غنی تھے۔

ملاقات کے دوران سندھ بالخصوص کراچی کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وفاق و سندھ کے درمیان رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ جو پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے پارلی مینٹیرینز پر مشتمل ہوگی۔

کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وفاقی وزرا علی زیدی اور امین الحق کے علاوہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی شامل ہوں گے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی وفاق اور صوبے کے درمیان سندھ بھر کے منصوبوں پر رابطہ کاری کے فرائض انجام دے گی۔

واضح رہے کراچی کی ترقی کے لیے تین بڑی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اتحاد کی خبریں سامنے آئی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے کسی بھی قسم کی کمیٹی کے قیام کی تردید کی تھی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے