لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہوناقرض فراہمی میں رکاوٹ، رضا باقر
اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہونا زرعی قرضوں کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن گیاہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام، ارکان قومی اسمبلی اور اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ زرعی قرضوں کا حجم بڑھے گا تو زرعی شرح نمو بڑھے گی،ہم ذراعت میں اصلاحات لا کر معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔ کسان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلیے اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کسان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا مقصد زراعت کو ترقی دینا ہے۔ کم وقت میں زیادہ ترقی کے لیے زرعی شعبہ پر توجہ اہمیت کی حامل ہے۔
گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہونا زرعی قرضوں کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن گیاہے، لینڈ کا کمپیوٹرائز ریکارڈ ضروری ہے،زمینوں کا ریکارڈ بہتر ہوگیا تو زرعی قرض دینا آسان ہو جائے گا زرعی قرضوں کا حصول آسان بنائیں گے۔