شہبازشریف اورفضل الرحمان کی ملاقات ناکام تھی، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات ناکام تھی۔

راولپنڈی میں وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، جو کچھ تھا وہ ختم ہوگیا، آج لاہور اور کراچی ڈوبا ہوا ہے، ہم نے دو ماہ قبل راولپنڈی کا لئی نالہ صاف کیاورنہ پنڈی بھی ڈوب جاتا، وزیر اعلی کو لال حویلی کے بجائے نالہ لئی لے کرگیا جس سے فوری صفائی شروع ہوگئی۔

نوازشریف کو وطن واپس لانے سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو نوازشریف کے جانے پر دکھ ہے اور میں کابینہ کے نوازشریف کو واپس بلانے کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں۔ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی لیکن لگتا ہے کہ وہ واپس پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ برطانیہ سے ملزمان لانے کا کوئی معاہدہ نہیں۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس بہت دورہے، لوگ اپوزيشن کے لیے باہر نہیں نکلیں گے، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان ملاقات ناکام تھی، پہلی بار ایک مذہبی جماعت کا سربراہ کہہ رہا ہے مجھے سیاسی لیڈروں پر اعتماد نہیں۔

سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل منظور نہ ہونے پر حکومت کو شکست نہیں ہوئی بلکہ اپوزیشن بے نقاب ہوگئی ہے، پوزیشن کانیب ختم کرنے کے علاوہ کوئی اورمطالبہ نہیں، اپوزیشن کہتی ہے ہم سے ہاتھ پاؤں کے انگوٹھے لگوا لومگر نیب ختم کردو۔ نیب آزاد ادارہ ہے وہ کسی کے خلاف انکوائری کر سکتا ہے، شہباز اور حمزہ کا معاملہ سنگین ہے وہ اندر جائیں گے۔ یکم ستمبر کو اہم فیصلے آنے والے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے