ملک میں کورونا وائرس کے مزید 482 نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 482 نئے کیسزاور12 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 482 نئے کیسزاور12 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 987 ہے۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 78 ہزار 939 ہوگئی جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 6267 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار676، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار 466، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 35831، بلوچستان میں تعداد 12664، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15546، آزاد جموں و کشمیر 2265، گلگت میں 2745 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 593 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھرمیں اب تک 25 لاکھ 12 ہزار 337 ٹیسٹ ہو چکے۔ ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 113 مریض وینٹی لیٹرپرہیں ۔ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ جبکہ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار 097 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے