ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہوگیاہے جسکے نتیجے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جمعرات کو ڈالر کی قدر ایک روپے کی کمی سے 167روپے 43پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر قدر میں ایک روپے کی کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے میں ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ گھٹ کر 168 روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے اطمینان بخش ذخائر اور معاشی اشاریوں میں مثبت علامات ظاہر ہونے کے انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر اچھے اثرات مرتب ہورہےہیں۔

اس کے علاوہ ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہونے اور ایکسٹرنل اکاونٹ کا بحران ٹلنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر تنزلی کا شکار رہا۔

دوسری جانب طوفانی بارشوں کی وجہ سے تجارتی مراکز میں برسات اور سیوریج کا پانی داخل ہونے سے شہر کی بلین اور صرافہ مارکیٹیں نہیں کھل سکیں اور کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے