بیروت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد

بیروت: لبنانی فوج نے قیامت خیز دھماکوں سے تباہ حال دارالحکومت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بندرگاہ کے داخلی راستے سے دھماکا خیز کیمیائی مواد ملا ہے اور فوج کے انجینیئرز اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیمیائی مواد بندرگاہ کے داخلی راستہ نمبر 9سے برآمد ہوا ہے اور اس کی مقدار 4 اعشاریہ 37 ٹن بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے میں 2750 ٹن کمیائی مواد کے پھٹنے سے شہر میں قیامت برپا ہوگئی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں شہر کی تمام عمارتیں بری طرح متاثر ہوگئی تھیں جب کہ واقعے میں 190 جانیں گئیں اور 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

قیامت خیز دھماکے کے بعد بیروت میں عوامی احتجاج پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں وزیر اعظم سمیت کابینہ کو مستعفی بھی ہونا پڑا

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے