ارطغرل غازی کی اسریٰ بلجک اردو سیکھ رہی ہیں

تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک نے پاکستان میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں اور اب انہوں نے اردو بھی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔

ارطغرل میں اپنے کردار حلیمہ سلطان سے شہرت حاصل کرنے والی اسریٰ بلجک کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں اردو میں استعمال ہونے والے عام الفاظ سیکھتے اور ان کا انگریزی اور ترکی زبانوں میں ترجمہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسریٰ بلجک نے اس ویڈیو میں اردو کے محاورے ’’صحیح وقت پر صحیح جگہ پر ہونا‘‘ کو بالکل درست تلفظ کے ساتھ ادا کرکے حیران کردیا، اس کے علاوہ پنجابی لہجے میں آیا تے چھا گیا بھی ادا کرنے کی کوشش کی۔ اداکارہ نے ’بہت اعلیٰ‘ ’جوبات ہے‘ اور جگاڑ جیسے الفاظ بھی خوبی سے ادا کیے اور لفظ چیتا کو اپنا پسندیدہ لفظ قرار دیا۔

پاکستانی تہذیب اور کلچر سے متاثر اداکارہ اسریٰ بلجک دو منٹ کی ویڈیو کے اختتام پر اردو الفاظ کی ادائیگی کے مشق سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔ اس سے قبل ایک ویڈیو میں ایسریٰ بلجک نے کئی پاکستانی پکوان آزماتے اور چکن بریانی کو پاکستان کی نمبر ون ڈش کے طور پر انتخاب کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے