مروہ کے والدین کو بلانے پر سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر پر برہم
میسا چیوسیٹس: 88 سالہ امریکی نے حتمی طور پر باقی رہنے والا ایک میل کا فاصلہ طے کرکے اتنا فاصلہ پیدل طے کرلیا ہے جو زمین کے گرد چکر لگانے کے لئے کافی ہے۔ یعنی وہ 24900 میل کا فاصلہ طےکرچکے ہیں جو زمین کے گھیر کے برابر ہے۔
بریڈ ہیداوے کو یہ مشورہ ان کے ڈاکٹر نے اس وقت دیا تھا جب وہ 50 کے عشرے میں تھے اور کئی بیماریوں کے شکار ہوچکے تھے۔ اس وقت انہیں ذیابیطس، امراضِ قلب اور صحت کے دیگر مسائل لاحق تھے۔ اس موقع پر ان کے ڈاکٹر نے بریڈ کو روزانہ تین میل چلنے کا مشورہ دیا۔
اس نصیحت کا ان پر ایسا اثر ہوا کہ 1988 میں وہ اگلے دن سے ہی پیدل چل پڑے اور چھڑی کی مدد سے چلنے پھرنے لگے۔ رفتہ رفتہ ان کی عادت بنتی گئی اور بہت جلد وہ پورے شہر کو پاؤں تلے گزارچکے تھے۔ اس کے بعد وہ ہر موسم میں پیدل چلے اور بسا اوقات ایک دن میں دس دس میل بھی چلے۔
اپنے سفر میں انہوں نے بہت جگہوں کی صفائی کی، کہیں سے فالتو سامان بھی اٹھایا جسے بیچ کر وہ اب تک سات ہزار ڈالر کما چکے ہیں۔ اس طرح یہ سفر جاری رہا اور بریڈ اپنی زندگی کا طویل فاصلہ پیدل طے کرچکے ہیں جو زمین کے گرد چکر لگانے کے برابر ہے۔
اپنے سفر کے دوران وہ کئی امریکی شہروں میں گئے اور بہت سے دوست بھی بنائے