عسکری قیادت کی دعوت پر ملاقات ہوئی تھی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کی دعوت پر ان سے ملاقات ہوئی تھی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ عسکری قیادت کیساتھ میٹنگ عسکری قیادت کی دعوت پر ہوئی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے معاملات پر بات ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف علاج کروانے گئے تھے اور وہ علاج کروا کر ہی وطن واپس آئیں گے ، اگر کسی کو تکلیف ہے تو اپنے کسی بیمار رشتے دار سے پوچھ لے کہ بیماری کی کیفیت کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نیب جو کر رہا ہے اسکی حقیقت پوری پاکستان پر واضح ہو گئی ہے، سندھ ہائی کورٹ نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ایسے کیسز سیاسی انجینئرنگ اور آواز دبانے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے