وزیراعظم آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11سے 12بجے کے درمیان نشر ہوگا۔ریکارڈنگ مکمل کرلی گئی ہے جب کہ وزیراعظم کا خطاب 30 منٹ سے زائد کا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اہم قومی، عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر پر خصوصی بات کریں گے۔کورونا صورتحال اور ترقی یافتہ ممالک کے کردار پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ سے اہم خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ کشمیر سمیت تمام معاملات پر کھلی بات چیت کریں گے۔

انہوں ںے کہاں کہ تمام رکن ممالک مسئلہ کشمیر سے آگاہ ہیں لیکن کئی ممالک نے اپنے مفادات کے باعث اس مسئلے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ اقوام متحدہ قرار دادوں پر عمل درآمد کی پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹی۔

انہوں ںے بتایا کہ بھارت چھوٹے رکن ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مسلسل دھمکا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کو کشمیر میں تحقیقاتی ٹیم بھجوانی چاہیے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نےکشمیر پر 2 رپورٹس جاری کیں۔ انسانی حقوق کی کمشنر نے کشمیر پر انکوائری کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے