اڈیالہ جیل کی ہربیرک میں 257 فیصد زائد قیدی بند

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 2 ہزار قیدیوں کے بجائے ساڑھے 5 ہزار قیدی جیل میں بند ہیں۔

راولپنڈی کی ہائی سیکیورٹی اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کا معاملہ گھمبیر ہوگیا ہے، اور جیل میں 2 ہزار قیدیوں کے بجائے ساڑھے 5 ہزار قیدی قید ہونے سے مختلف قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جیل میں 2 ہزار 174 کی قیدیوں کی گنجائش ہے جب کہ جیل میں 5 ہزار 591 افراد قید ہیں، ہر بیرک میں 257 فیصد زائد قیدی بند ہیں۔
جیل میں اسلام آباد کے 1430 اور دوسرے صوبوں کے 300 قیدی موجود ہیں، انڈرٹرائل قیدیوں کی تعداد 3385 اور 1884 مجرم بھی جیل میں موجود ہیں، جب کہ جن قیدیوں کی سزاؤں کا تعین ہونا باقی ہے ان کی تعداد322 ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے