عوام نے ہردلعزیز میئر کو بعد ازموت بھی ووٹ دے کرجتوادیا
رومانیہ: دیہاتیوں نے اپنے پسندیدہ میئر کو اس کی موت کے دس روز بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تیسری مرتبہ منتخب کرلیا ہے۔
یہ واقعہ جنوبی رومانیہ میں کے گاؤں دیویسیلو میں پیش آیا ہے جب لوگوں نے ایون الیمان نامی میئر کو تیسری مرتبہ منتخب کیا اور اس کی فتح کے بعد اس کی قبر پر چراغاں کیا گیا ہے۔ بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہونے والے سابقہ میئر اب اس دنیا میں نہیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی وہ کورونا سے انتقال کرگئے تھے۔
میئر کی موت کی خبر پورے گاؤں میں تیزی سے پھیلی جہاں صرف 3000 گھرموجود ہیں۔ عین الیکشن والے دن الیمان کی 57ویں سالگرہ بھی تھی۔ اس روز لوگوں کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن پہنچی اور کسی طرح اسے ووٹ دے ہی دیا۔ یہاں تک کہ وہ 1600 رجسٹرڈ ووٹ سے 1057 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔