غیر قانونی اثاثہ جات کیس؛ (ن) لیگ کے سابق پارلیمانی سیکرٹری گرفتار

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری ریاض کو غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

احتساب عدالت ون کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق پارلیمانی سیکرٹری اورسابق ایم پی اے چوہدری ریاض کو 10 سال قید اور 4 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم کے اثاثہ جات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے سزا سناتے ہی نیب راولپنڈی نے چوہدری ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا، ملزم نے گرفتاری میں مزاحمت کی تاہم نیب نے پولیس اہلکاروں کی مدد سے چوہدری ریاض کو حراست میں لے لیا، اور عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
چوہدری ریاض گوجر خان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رہے ہیں، ان کے خلاف نیب راولپنڈی نے 2005 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے