آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر میں شامل اداکاراؤں پر بھڑک اُٹھیں
کراچی: فلم اور ڈرامہ اداکارہ آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر بھڑک اُٹھیں۔
اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔
My fellow colleagues inthe industry,time fr promoting fairness creams fr the sake of money n greed has long passed.Our influence as public figures is meant to make othrs feel beautiful,not less beautiful.Shame on evryone,who still subscribes tothis way of thinking! #endcolourism
— AMNA ILYAS (@IlyasAmna) October 6, 2020
ٹویٹ کے آخر میں آمنہ الیاس نے (اینڈ کلرازم) یعنی رنگت کے فرق کے خاتمہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ آمنہ الیاس پہلے بھی رنگت کے حوالے سے کہہ چکی ہیں کہ گہری رنگت والی لڑکیاں جو میرا یہ پیغام پڑھ رہی ہیں میں انہیں آج یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ بدصورت نہیں بلکہ بہت خوبصورت اور پر کشش ہیں، اس لیے ہمیں آپ کی جلد کی رنگت کو خاص حسن کا درجہ دینا چاہیے۔