اسٹیل مل نے ملازمین میں ہزاروں مہنگی گاڑیاں بطور انعام بانٹ دیں!
بیجنگ: چین کی ایک اسٹیل مل نے مسلسل پانچ سال تک ہدف سے زیادہ منافع کما کر دینے پر اپنے ملازمین میں ہزاروں مہنگی گاڑیاں بطور انعام بانٹ دی جن میں سے ہر ایک گاڑی کی مالیت کم از کم 20 ہزار ڈالر یعنی تقریباً تیس لاکھ پاکستانی روپے ہے۔
خبروں کے مطابق، چین کی ’’جیانگژی ویسٹ داجیو آئرن اینڈ اسٹیل کارپوریشن‘‘ نے یکم اکتوبر کے روز اپنے 4,116 محنت کش ملازمین کو منفرد انداز سے انعام دیا، جن کی بدولت یہ اسٹیل مل ہر سال اپنے ہدف سے زیادہ منافع کما رہی تھی۔

اسٹیل مل انتظامیہ نے اس روز ایک بہت بڑے میدان میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں ان ملازمین کو مہنگی کاریں بطور انعام دی گئیں۔
ان میں سے 1,183 ملازمین کو ’’فا فوکس ویگن میگوٹان‘‘ جبکہ 2,933 کو ’’جیانگلنگ فورڈ ٹیرٹری‘‘ کاریں بطور انعام دی گئیں۔ ان میں سے ہر ایک کار کی کم از کم قیمت 20 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 30 لاکھ روپے ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ مجموعی طور پر ان تمام کاروں کی کم از کم مالیت ساڑھے بارہ ارب روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
سوشل میڈیا پر جب یہ خبر مشہور ہوئی تو بعض صارفین نے اعتراض کیا کہ کمپنی کو گاڑیوں کے بجائے ان کی مالیت جتنی رقم ان ملازمین کو بطور انعام دینی چاہیے تھی تاکہ وہ اسے اپنی سہولت یا ضرورت کے مطابق خرچ کرسکیں۔ تاہم، ملازمین کو آزادی ہے کہ وہ یہ گاڑیاں فروخت بھی کرسکیں۔