جامعہ کراچی ہراسانی کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی: عدالت نے جامعہ کراچی میں ہراسانی کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے جامعہ کراچی میں ہراسانی کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

عدالت نے فیضان، حماد علی، زوار، عبدالرحمان، عمیر اور ذاکر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان ہراسانی میں ملوث نہیں اور یہ ایف آئی آر نہیں بنتی، ان کی عمریں بھی کم ہیں، ہاسٹلز تو رات 7 بجے ہی بند ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل رات ساڑھے 11 بجے ایک طالب علم اور طالبہ اپنی گاڑی میں جامعہ سے واپس آرہے تھے جب انہیں لڑکوں کے ایک گروپ نے جامعہ میں روک کر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کیس میں جامعہ کے اسٹاف کے بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے