نیب کی نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش

اسلام آباد: نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا ہے، نیب راولپنڈی نے وزارت داخلہ سے نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ، منسوخی کی سفارش کردی ہے۔

اس حوالے سے نیب نے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا ہے، اور وزارت داخلہ نے نیب راولپنڈی کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

نیب کے خط میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ عدالت سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، اور ان کے اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، لہذا نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے اور ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے، جب کہ وزارت داخلہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے