ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کرنے والی شوبز شخصیات
راچی: مقبول ترین ویڈیو شیئررنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پاکستان بھر میں پابندی عائد کئے جانے کے خلاف مختلف شوبز فنکاروں نے ردعمل کا اظہار کیا۔
حال ہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک بھر میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر نامناسب مواد شیئر کئے جانے کی وجہ سے مکمل پابندی عائد کردی ہے جس پر بہت سے لوگوں نے اس فیصلے کی حمایت کی تو کچھ فنکاروں کو یہ بات پسند نہ آئی۔
Tiktok got banned !
Yar choti choti khushyan thien logun ki feeling bad for tiktok stars !#tiktokbanned— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) October 9, 2020
اداکار منیب بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابند عائد کردی گئی ہے، لوگوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تھیں، ٹک ٹاک اسٹار کے لئے مجھے افسوس ہو رہا ہے۔
میرا نہ تو ٹِک ٹاک پر کوئی(اصلی) اکاؤنٹ تھا اور نہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی ارادہ تھا لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی چیز پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، کسی بھی پلیٹ فارم پر موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے نہ کہ مکمل طور پر اسے بند کر دیا جائے
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) October 9, 2020
معروف میزبان اقرار الحسن نے اپنی ٹوئٹ میں پابندی پرعدم تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہ تو ٹِک ٹاک پر کوئی اکاؤنٹ تھا اور نہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی ارادہ ہے لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی چیز پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، کسی بھی پلیٹ فارم پر موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے نہ کہ مکمل طور پر اسے بند کر دیا جائے۔
Forget the rapist and murderer of Zainab in Charsadda, forget the long lost motorway rapist, forget Marwa, forget everything!
BAN- The drama, the ad, tiktok and more! Because ofcourse that is the ONLY cause of evil in our society!
Right?
U fucking morons!#banthebanculture— NADIA HUSSAIN (@NADIAHUSSAIN_NH) October 9, 2020
ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ چارسدہ میں معصوم زینب کو ریپ کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو بھول جائیں، موٹروے کے افسوس ناک واقعے کے ریپسٹ کو بھی بھول جائیں، مروہ کے قاتل کو بھول جائیں ایسا کریں سب بھول جائیں۔ لیکن بس آپ ڈراموں ، اشتہار اور ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردیں کیوں کہ یہی ہماری معاشرے کا سب سے بڑا مسٔلہ ہے۔
حریم شاہ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی چیز پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں ہوتا