صرف 15 منٹ میں کورونا وائرس کی ایک قسم کو ختم کرنے والا پینٹ

لندن: برطانوی کمپنی نے کووڈ19 کے پیشِ نظر اپنی نئی اختراع پیش کی ہے۔ یہ ایک قسم کا پینٹ ہے جو گھر اور دفاتر میں لگانے سے کورونا وائرس کی ایک قسم کو 15 منٹ میں ختم کرسکتا ہے۔

یہ پینٹ ایئرلائٹ کمپنی نے بنایا ہے جو اس سے قبل پھپھوند روکنے، گھر کی اندرونی ہوا صاف کرنے اور گھر کے باہر کہر یا دھند کم کرنے والے انقلابی رنگ و روغن بناچکی ہے۔ اس سے قبل ایئرلائٹ نےدعویٰ کیا تھا کہ اس کا ایک مربع رقبےپر لگنے والا پینٹ کسی بڑے درخت کی طرح ہوا کو صاف کرسکتا ہے۔ ایئرلائٹ اس سے قبل بیکٹیریا اور پھپھوند روکنے والے پینٹ بھی بناچکی ہے۔

اب اس کمپنی نے ’پیورلائٹ انٹیریئر‘ اور ’سن لائٹ ایکسٹیریئر‘ پینٹ کے فارمولے بنائے ہیں جو کورونا وائرس کی ایک قسم این ایل 63 کو صرف 15 منٹ میں ختم کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن میں واقع وائرولوجی ڈؑپارٹمنٹ نے اس کی آزمائش کے بعد اسے کورونا وائرس ایل 63 کے خلاف مؤثر قرار دیا ہے۔ یہاں وائرس کی ماہر کیارہ مینسرالی اور ان کے ساتھیوں نے تصدیق کی ہے کہ پینٹ این ایل 63 کی 99 فیصد مقدار کو بہت تیزی سے ختم کردیتا ہے۔

اگرچہ اسے کورونا کی دیگر اقسام پر نہیں آزمایا گیا ہے لیکن امید ہے کہ دیگر اقسام کے لیے بھی یہ اتنا ہی مؤثر ثابت ہوگا۔ اپنی افادیت کے باوجود پاؤڈر کی صورت میں ملنے والا یہ پینٹ صرف چند اداروں نے ہی استعمال کیا ہے۔ تاہم پورے برطانیہ میں اسے سال 2021 کے شروع میں فراہم کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ ڈھائی لیٹر پینٹ کی قیمت 30 سے 80 برطانوی پاؤنڈ رکھی جائے گی۔

پینٹ کیسے کام کرتا ہے؟

روغن خشک ہونے کے بعد جیسے ہی اس پر دھوپ پڑتی ہے پینٹ پر چارج شدہ ذرات (پارٹیکلز) کی ایک پرت بن جاتی ہے۔ جیسے ہی اس کے قریب کوئی وائرس آتا ہے تو ہائیڈروآکسائیڈ آئن وائرس کا ہائیڈروجن چرالیتے ہیں ۔ یہ ہائیڈروجن اس کے پروٹینی خول میں موجود ہوتا ہے۔ اسطرح وائرس پانی وجود میں آتا ہے اور وائرس تباہ ہوجاتاہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ شہروں میں آلودگی اور وائرس کی بہتات کی وجہ سے اسے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دوسری جانب یہ اطراف کی ہوا کو بہت مؤثر انداز میں صاف بھی کرتا ہے۔ اکتوبر 2019 میں کئے گئے بعض تجربات سے معلوم ہوا کہ ایئرلائٹ پینٹ کسی جگہ پر نائٹروجن آکسائیڈ کی 90 فیصد مقدار تلف کردیتا ہے۔ بعض اپارٹمنٹ میں رہنے والوں نے روغن کروانے کے بعد لطیف اور صاف ہوا کی تصدیق بھی کی ہے

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے