فواد چوہدری نے (ن) لیگ کو جلسے میں عاطف اسلم کو بلانے کا مشورہ کیوں دیا؟

کراچی: وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 16 اکتوبر کے جلسے میں مریم نواز کی جگہ عاطف اسلم کو بلالیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرنجی چینل پر نشر ہونے والے ٹاک شو کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنوازرانجھا 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔

شو کے دوران میزبان نے جلسے کی قیادت شہبازشریف کے بجائے مریم نوازسے کروانے سے متعلق سوال کیا تو محسن شاہنواز رانجھا نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کو (کراؤڈ پلر) یعنی ہجوم اکھٹا کرنے والی قراردیتے ہوئے کہا یہ حقیقت ہے کہ مریم نواز کراؤڈ پُلر ہیں تو ہماری پارٹی کو ہمیں ایسے ہی بندے سے لیڈ کروانا ہے جس کے جلسے یا ریلی میں لوگ خود سے گھرسے نکل کر آئیں ہمیں لوگوں کو نہ بلانا پڑے۔
محسن شاہنواز رانجھا کی اس بات پر فواد چوہدری نے لقمہ دیتے ہوئے کہا ایسا کریں عاطف اسلم کو بلا لیں جس پر رہنما مسلم لیگ نے کہا عاطف اسلم اس کیلیبرپرنہیں ہیں کہ سرگودھا کے کسی پنڈ سے لوگوں کو کھینچ لائیں جس پر فواد چوہدری نے کہا تو پھر ایسا کریں عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو بلالیں۔ فواد چوہدری کی اس بات پر میزبان اور محسن شاہنواز رانجھا بھی ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ایم ڈی آج گوجرانولہ میں جلسہ کررہی ہے جس کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کرے گی جب کہ جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے