ملک میں کورونا کے 440 نئے کیسز رپورٹ، مزید 5 مریض جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 440 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 5 مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار 91 ٹیسٹ کیے گئے، اس بیماری سے مزید 5 اموات ہوئیں اور 440 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 23 ہزار 452 ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 384 ہے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 659 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 409 ہے۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 841، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 652، خیبرپختونخوا 38 ہزار 645، اسلام آباد میں 18 ہزار 69، بلوچستان میں 15ہزار 688، آزاد کشمیر 3ہزار 498 اور گلگت میں 4059 ہوگئی۔

اسلام آباد میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 83 نئے کیسز سامنے آگئے جن میں 43 مرد اور 40 خواتین شامل ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے