مصر میں خاتون بھکاری 30 لاکھ پاؤنڈز اور 5 عمارتوں کی مالک نکلی
مصر کی پولیس نے 57 سالہ بھکارن کو حراست میں لیا ہے جن کے بینک اکاؤنٹ میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز موجود ہیں اور وہ مختلف علاقوں میں 5 رہائشی عمارتوں کی بھی مالک ہے۔
عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق 57 سالہ نفیسہ وہیل شیئر پر بیٹھے مصر کے پوش بازاروں میں بھیک مانگتی ہے وہ خود کو اپاہج بتاتی تھی اور ہمدردی کا سہارا لے کر لوگوں سے بھیک کے نام پر رقم بٹور لیا کرتی تھی۔
جعل ساز بھکارن کا بھانڈا اس دن پھوٹا جب وہ اپنا کام ختم کرکے وہیل سے چیئر سے اتری اور پیدل گھر کے لیے روانہ ہوگئی اور یہ منظر پولیس نے دیکھ لیا۔ بھکارن کو گھر سے حراست میں لے لیا جس نے حیران کن انکشافات کیے۔
تفتیش کے دوران اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ نفیسہ کو کسی قسم کی بیماری نہیں اور اس نے بھیک مانگ مانگ کر اثاثے بنالیے ہیں۔ اس کے بینک اکاؤنٹس میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز ہیں اور وہ 5 گھروں کی مالک ہے۔ ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے