پشاور دھماکے پر شوبز فنکار بھی رنجیدہ، واقعہ بدترین دہشت گردی قرار دیدیا
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید جب کہ 110 زخمی ہوگئے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ دھماکا عین اس وقت ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی۔ واقعے پر جہاں سیاست دانوں سمیت ہر طبقہ فکر کی جانب سے پرزور مذمت کی گئی وہیں شوبز برادری نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد شہید جب کہ 110 زخمی ہوگئے۔افسوس کی بات یہ ہے کہ دھماکا عین اس وقت ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی۔ واقعے پر جہاں سیاست دانوں سمیت ہر طبقہ فکر کی جانب سے پرزور مذمت کی گئی وہیں شوبز برادری نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Deeply saddened by terrorist attack on madrassah in Peshawar. Brings back haunting memories from the Peshawar school attack. None of this should be forgotten. https://t.co/ZmrkbCFc30 #PeshawarBlast
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 27, 2020
گلوکار علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں مدرسے پر ہونے والے حملے نے آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کی یاد تازہ کردی، ان دونوں واقعات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔
اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ پشاور میں دھماکے کا سن کر رنجیدہ ہوگیا ہوں بس میرا دماغ یکلخت ماؤف ہوگیا، یہ سوچ کر کہ اب دوبارہ ہمارے بچوں کا لہو بہہ رہا ہے۔
Deeply saddened to learn about the terrorist attack in Peshawar madrassa. Mind is numb at the thought of our children bleeding again. Unfathomable loss for the families… Lots and lots of prayers for the victims. May Allah protect us from all evil.
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) October 27, 2020
گلوکار فرحان سعید نے افسوس بھرے انداز کے ساتھ کہا کہ اللہ پاک مدرسے حملے میں شہید ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں زخمیوں اور شہدا کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔
Cowardly terrorist attack on children this morning in Peshawar. There is a clear strategy to destabilize Pakistan. It’s a multi tier co ordinated effort by both external & internal cowards. But the nation stands resolute & our resolve for peace & progress will not be stopped.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) October 27, 2020
گلوکار و میزبان فخر عالم نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں پر دہشت گردانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی واضح حکمت عملی ہے بلکہ میں یہ کہوں گا کہ ملک کے اندر اور باہر بیٹھے بزدلوں کی جانب سے ایک مربوط اور منظم کوشش ہے لیکن ہماری قوم پُرعزم کھڑی ہے اور ہماری ترقی اور امن کے سفر کو روکا نہیں جاسکتا۔