گستاخانہ خاکے؛ ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا "طلع البدرعلینا”، رجب ایردوان
استنبول: ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا “طلع البدر علینا”
ترکے کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا کہ مکہ مدینہ، ایشیا افریقہ یورپ سمیت پوری دنیا اور تمام جہانوں اورزمانوں کو شرف بخشنے والے اپنے نبی ﷺ پرحملوں کے سامنے پورے صدق و اخلاص کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے لیے عزت و شرف کا مسئلہ ہے۔
ترکے کے صدرنے مزید کہا کہ ہمارا جواب آج بھی وہی ہے جواہل مدینہ نے دیا تھا۔ “طلع البدرعلینا۔” حضورﷺ کی ناموس کا تحفظ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
مکہ مدینہ، ایشیا افریقہ یورپ سمیت پوری دنیا اور تمام جہانوں اور زمانوں کو شرف بخشنے والے اپنے نبی ﷺ پر حملوں کے سامنے پورے صدق و اخلاص کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے لیے عزت و شرف کا مسئلہ ہے۔ ہمارا جواب آج بھی وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا۔ طلع البدر علینا۔ صدر رجب ایردوان pic.twitter.com/0BVFmJWKod
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) October 28, 2020
واضح رہے کہ فرانس میں اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات اوراقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ رسوائے زمانہ اخبار شارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک مرتبہ پھرتوہین آمیزخاکوں کی اشاعت، فرانس میں ان کی تشہیراورفرانسیسی صدرکی جانب سے اسلام مخالف بیانات کے بعد مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔