پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا غیر ذمے دارانہ بیان مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اس معاملے پر قانونی ، اخلاقی یا تاریخی طور مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے. بھارت73 برسوں سے زائد عرصہ سے جموں کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے. جھوٹے اور من گھڑے بھارتی دعوے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزاد اور غیر جانب دارانہ رائے شماری اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق کے استعمال میں ہے. انتظامی سیاسی، اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کو فی الفور ختم کرے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے