راحت فتح علی کی سریلی آواز میں ایک اور نغمہ ’’نشہ‘‘ جاری

لاہور: سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا ایک اور شاہکار نغمہ جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے رومانوی نغمے ’’غم عاشقی‘‘ کے چند ماہ بعد اب استاد راحت فتح کی سریلی آواز میں نیا نغمہ ’’نشہ‘‘ جاری کردیا ہے۔

اس گیت کی کمپوزنگ کے دوران موسیقار استاد راحت فتح علی خان نے نئی نسل کی پسند کو مدنظر رکھا، اسے نئے انداز اور منفرد رنگ میں تیار کیا ہے۔ اس گیت کے پروڈیوسر سلمان احمد نے گانے کی ویڈیو دل کش انداز میں بنائی ہے۔ اب یہ گانا ریلیز ہوتے ہی عوام و خواص میں مقبول ہورہا ہے۔ قبل ازیں ’’ نشہ‘‘ کی ایک جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

اس حوالے سے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے گلوکار راحت فتح علی خان نے بتایا کہ سلمان احمد کا پروڈیوس کردہ یہ نغمہ سابقہ گیت ’’غم عاشقی‘‘ کی طرح نوجوان نسل کے دلوں کو ضرور چھوئے گا، اس گانے کے بول جاوید علی نے بہت خوب صورت انداز میں لکھنے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو وقت ہمیں ملا اس میں ہم نے کئی نئے گیت تخلیق کیے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے