آصف زرداری کی بریت کے خلاف 5 سال بعد نیب اپیل کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل 5 سال بعد سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کے خلاف پولو گراؤنڈ اور ارسُس ٹریکٹر ریفرنس میں نیب کی اپیل 5 سال بعد دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کردی۔ ہائی کورٹ نے باقاعدہ کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت کل ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 28 مئی 2014 کو پولو گراؤنڈ ریفرنس میں اور اُسی سال 12 دسمبر کو ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کردیا تھا۔ نیب نے 2014 میں ہی ان کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔ آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ تعمیر کروانے اور ارسس ٹریکٹرز کی خریداری کے ٹھیکے میں کک بیک (رشوت) وصولی کے الزامات تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے