سعودی عرب کے ریگستان میں برفباری کی ویڈیو وائرل
ریاض: یقیناً اسے آب وہوا میں تبدیلی ہی کہا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کے ایک شہرمیں گھٹاٹوپ بادل چھاگئے، پہلے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور اس کے بعد برفباری سے ریگستان بھرگیا۔
اس تناظر میں ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں اونٹوں کو عین ریگستانی زمین پر برف کے ساتھ دوڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ سعودی عرب کے مشہور شہر حائل میں پیش آیا ہے۔ یہ شہر شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔ اس ماہ کئی مرتبہ برف باری، تیز بارش اور گرج چمک دیکھی گئی ہے۔
اجمل لقطه من امطار حايل هذا اليوم 9 نوفمبر شكرا لمن التقط هذه الصوره الجميله اللهم صيباً نافعاً pic.twitter.com/vYx6FYxYP1
— سعود .ع .المعاشي الاسلمي (@sa10250) November 9, 2020
اس ضمن میں کئی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں موسم کو تیزی سے بدلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم سعودی سول ڈیفینس نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بدلتے ہوئے موسموں سے شہریوں کو خبردار کردیا گیا تھا۔ اسی طرح مشرقی صوبے اور اثیر میں بھی غیرمعمولی موسمیاتی کیفیات دیکھی گئی ہیں۔
تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں شہر حائل آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے متاثرہ علاقوں میں سرِ فہرست ہے جہاں موسمیاتی شدت کو دیکھا جاسکتا ہے۔