زِپ شکل کی کشتی جاپانی دریا میں رواں دواں

ٹوکیو: جاپان میں 31 اکتوبر سے 8 نومبر تک دریا میں ایک انوکھے ڈیزائن والی کشتی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہورہی ہے جس کی شکل ہوبہو زِپ کے ناکے جیسی ہے اور جب وہ پانی سے گزرتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے پانی کو کھول رہی ہے۔

اسے’ زِپ فاسٹنر شپ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی آزمائش سیومیڈا دریا میں کئی گئی ۔ کسی بڑٰی جیکٹ کی زِپ کی مانند یہ کشتی ڈیزائن آرٹ ٹوکیو 2020 میں عوامی دلچسپی کے لیے رکھی گئی ہے۔ اس کی ویڈیو بھی کئی لوگوں نے دیکھا ہے اور اسے بہت سراہا ہے۔

جاپان کے ایک تخلیقی فنکار یاشیرو سوزوکی نے اسے ڈیزائن کیا ہے جو روزمرہ اشیا کو بغور دیکھتے ہوئے انہیں اپنی ڈیزائننگ میں استعمال کرتا ہے۔ ایک روز وہ ٹوکیو سےپرواز کررہے تھے کہ سمندر میں ان کی نظر بحری جہازوں پر پڑی جو آگے جارہے تھے اور اپنے پیچھے پانی کو دورویہ میں تقسیم کررہے تھے۔ اس کے بعد انہیں کشتی کو ایک زپ کے ہک کی شکل دینی کی ٹھانی۔

یاشیرو نے دن رات کی محنت سے اس ڈیزائن کو بڑھا کر کاغذ سے حقیقی شوروم تک پہنچایا۔ لیکن تکمیل کے بعد ان کی محنت سامنے آئی اور بہت عمدہ تخلیق ہوئی جسے دیکھ کرہرکوئی حیران ہے۔ اس پر فولادی کروم رنگ کیا گیا ہے جو اسے عین زپ کی صورت دیتا ہے۔

اسے دریائے سیومیڈا میں چلانے کا ایک مطلب تھا کیونکہ یہ دریا قدیم جاپانی صوبوں موساشی اور شائیموسا کو الگ کرتا ہے۔ اس طرح زِپ شکل کی کشتی ان دونوں علاقوں کو یا تو علامتی طور پر الگ کررہی ہے یا پھر ملارہی ہے

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے