پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکار
پشاور: ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظرپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔
پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤکے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےعوامی اجتماعات سے گریزاختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنرکے مطابق ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اورکورونا وائرس سے انسانی جانوں کوبچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
واضح رہے کہ جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اورہاشم بابرنے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاورکودی تھی۔