حمزہ علی عباسی کا اہلیہ کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام
کراچی: اداکارہ نیمل خاور کی سالگرہ پر اُن کے شوہر اداکار حمزہ علی عباسی نے خوبصورت پیغام دیا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اہلیہ نیمل خاور کے ہمراہ اپنے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کو گود میں اُٹھائے خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے نیمل خاور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں سفر کے دوران مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہوں گا اس لئے میں کہنا چاہتا ہوں کہ اس دنیا کا سب سے بہترین تحفہ ملنے پر میں روز اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں۔ میں نیمل سے بے حد محبت کرتا ہوں اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہی ہے کہ میں اپنی باقی زندگی بھی آپ کے ساتھ گزاروں گا۔
حمزہ نے یہ بھی کہا کہ میرے بیٹے کی بہترین ماں ہونے پر بھی میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ سے بطور شوہر اور بطور بیٹے کا والد ہونے پر بے انتہا محبت کرتا ہوں۔
حمزہ علی عباسی کی پوسٹ پر نیمل بھی چپ نہ رہ سکیں انہوں نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ دنیا کا سب سے بہترین والد وشوہر ہونے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔