پٹرول بحران تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول، کل جاری کی جائے گی

اسلام آباد: پٹرول بحران پر قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے جو کل عوام کے لیے جاری کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرول بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم کے مطابق رپورٹ کل وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیبنٹ کی منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی، احتساب اور شفافیت صرف تحریک انصاف کا خاصہ ہے۔

رواں سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے