کوسٹل ہائی وے فائرنگ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادرکوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیراعظم عمران خان نے گوادر کوسٹل ہائی وے پر دہشتگرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرموں کی شناخت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے وحشیانہ حملے کے مجرموں جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی بھی ہدایت کی۔
واضح رہے بزی ٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے