امیتابھ بچن نے نام لیے بغیر نظم شیئر کرنے پر شاعرہ سے معافی مانگ لی

کراچی: لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے شاعر کا نام لیے بغیر نظم شیئر کرنے پر خاتون شاعر سے معافی مانگ لی۔

امیتابھ بچن نے کچھ روز قبل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نظم شیئر کی تھی جس پر ایک ہزار سے زائد صارفین نے مختلف انداز کے ساتھ اظہار خیال کیا تھا جب کہ 16 ہزار افراد نے پسندیدگی بھی ظاہر کی۔ اُن کی ٹویٹ پر ایک کمنٹ تیشا اگروال نامی ایک خاتون کا بھی تھا۔

تیشا اگروال نے امیتابھ بچن کی ٹویٹ پر عاجزی کے ساتھ کہا کہ آپ کی جانب سے غزل شیئر کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں لیکن اگر آپ اس غزل کے ساتھ میرا نام بھی لکھ دیتے تو میری خوشی دوبالا ہو جاتی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے