سیاسی ماحول گرم ، پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کردیے

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں سے رابطے تیز کردیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی طرف حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ شامل اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں مین تیزی لائی گئی ہے اور اس حوالے سے حال ہی میں پی ٹی آ ئی سے ناراض ہونے والی متحدہ قومی موومنٹ سے رابطہ کرکے ملاقات شیڈول کی گئی جو کہ آج کسی بھی وقت متوقع ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کرے گا ، وفد میں صوبائی وزیر سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، وقارمہدی ، اور دیگر شامل ہیں ، ملاقات میں دونوں جماعتیں سینیٹ الیکشن اور مل کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گی جب کہ مردم شماری نتائج پر بھی دونوں جماعتوں کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غرو کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت نے بھی ناراض اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو منانے کا فیصلہ کرلیا ،اس سلسلے میں جلد مذاکرات کیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے ان سے رابطہ کرلیا ، کسی بھی وقت مذکرات شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری7 نشستیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں

، ملک میں اس وقت حکومت اورجمہوریت ہماری ہی 7 نشستوں پرقائم ہے ، لیکن اس کے باوجود ہم حکومت کوبلیک میل نہیں کریں گے تاہم ہم جو بھی قدم بھی اٹھائیں گے وہ بہت سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے ، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے رابطہ ہواہے جو کہ مذاکرات کی ہی ایک شکل ہے ، ابتدائی رابطے میں ہم نے حکومت کومطالبات یاد کروائے ہیں اور باقاعدہ مذاکرات کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے