ایفل ٹاور سے شادی کرنے والی خاتون نے اس سے علیحدگی اختیار کرلی
پیرس:پیرس کے ایفل ٹاور کے ساتھ شادی کرنے والی امریکی خاتون نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی، دونوں میں طلاق ہوگئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 40سالہ خاتون کا نام ایریکا ہے جس کا تعلق امریکی شہر سین فرانسسکو سے ہے۔ ایریکا کو پہلے بھی کئی لوہے اور لکڑی کی اشیاءسے محبت ہو چکی تھی اور بالآخروہ ایفل ٹاور کی محبت مبتلا ہوگئی اور اس کے ساتھ شادی کر لی۔ اس شادی کے لیے باقاعدہ تقریب کا انعقادکیا گیا تھا اور درجنوں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اب بالآخر ایریکا نے ایفل ٹاور سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور دونوں میں طلاق ہو گئی ہے۔ ایریکا کی طرف سے طلاق کی کوئی وجہ تاحال بیان نہیں کی گئی تاہم ایفل ٹاور سے شادی کرنے کے بعد اس نے بتایا تھا کہ بچپن میں اسے اس کے سوتیلے بھائی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کی وجہ سے وہ جنسی تعلق کے لیے مردوں سے بیزار ہو گئی اور بے جان چیزوں میں اسے جنسی تسکین ملنے لگی۔ طبی ماہرین کے مطابق بے جان چیزوں میں جنسی تسکین محسوس کرنا ایک باقاعدہ عارضہ ہے جسے ’آبجیکٹ سیکشوئلٹی‘ (Object sexuality)کہا جاتا ہے۔