"میرے والد نے مجھے چار بوائے فرینڈ رکھنے کا مشورہ دیا اور پہلی بار شراب بھی۔۔” اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے پہلی مرتبہ وہ باتیں بتا دیں جو کسی کو معلوم نہ تھیں

ممبئی : گزشتہ روز بالی ووڈ اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی 47 ویں سالگرہ جبکہ ان کے والد راجیش کھنہ کا یوم پیدائش بھی منایا گیا۔

تاہم ٹوئنکل کھنہ رواں برس فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیے گئے ایک آرٹیکل میں لکھتی ہیں میرے بابا مجھے ٹینا بابا کہتے تھے لیکن مجھے اس وقت احساس نہیں تھا کہ میری پرورش کس طرح اردگرد موجود دوسری لڑکیوں سے مختلف ہوئی۔

اسی مضمون میں ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ جب انھوں نے ڈیٹنگ کرنا شروع کی تو اپنے والد سے اپنے خیالات شیئر کیا کرتی تھیں۔

ادکارہ لکھتی ہیں بابا نے مجھے کہا ایک وقت میں کبھی ایک بوائے فرینڈ نہ رکھنا بلکہ ایک وقت میں 4 بوائے فرینڈز رکھنا، اس طرح آپ کا دل کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

اسی مضمون میں آگے چل کر ٹوئنکل کھنہ اپنے والد کے ساتھ مضبوط دوستانہ تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھتی ہیں کہ ان کے والد راجیش کھنہ ہی نے انہیں پہلی بار شراب پینے کی پیشکش کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے