مولانا فضل الرحمن کا نام وضو کر کے لیا جائے
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم درانی کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی اور کارکنان مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما اکرم درانی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا نام لوگوں کو بڑے ادب سے لینا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا نام وضو کر کے لیا جائے،ان کا ایک نام ہے اور وہ امت مسلمہ کا ایک رہبر ہے۔
نیب میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجیں۔میڈیا چینلز پر باتیں ہوتی رہتی ہیں۔مولانا فضل الرحمن کی پارٹی اور ورکرز ان لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے لڑے گی۔جس آدمی نے مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجا آپ اس کا بھی حال دیکھیں گے اور نوٹس کا بھی حال دیکھیں گے۔
اکرم درانی نے پارٹی کو چھوڑنے والے رہنماؤں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں نے جماعت کا نہیں اپنا نقصان کیا۔
مولانا فضل الرحمان کا نام لوگ وضو کرکے لیں۔ جس نے مولانا کو نوٹس بھیجا اس کا حال سب دیکھیں گے۔ پارٹی چھوڑنے والوں نے جماعت کا نہیں اپنا نقصان کیا۔ رہنما جے یو آئی اکرم درانی pic.twitter.com/tOweS8FgXp
— Pakistan Tonight (@Pak_Tonight) December 29, 2020
۔نیب نوٹس کے حوالے سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر نیب کے نوٹس پر پیش ہونا پڑا تو صرف میں نہیں پوری جماعت نیب کے دفتر میں پیش ہوگی ۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر نیب کانوٹس آیاتودوپہلوؤں سےجائزہ لیں گے۔ نیب کی جانب سے حملہ شایدمجھ پر نہیں ہے،کارکن اورجماعت سمجھتی ہےکہ یہ حملہ جےیوآئی پرہے۔
اس لیےصرف ایک فضل الرحمان نہیں پوری جماعت نیب کےدفترمیں پیش ہوگی۔ نیب نوٹس کا ایک سیاسی پہلو بھی ہے ،اس پرجماعت کوفیصلہ کرناہوگاکہ جاناہےیانہیں۔نیب کاکوئی اتاپتانہیں،یہ باتیں پہلےبھی اڑیں کہ مجھےنوٹس دیاگیاہے۔نیب احتساب کے حوالے سے بتاتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کون ہوتاہے جو ہماراحساب لے گا۔ یہ پہلے خودحساب دےکس ناجائزطریقے سےآیا؟ ۔ ایک جعلی حکمران مجھ پرمسلط ہے اور میرےاحتساب کی باتیں کرتاہے۔یہ خبر چلا دیتے ہیں کہ مجھے نوٹس بھیجا گیا جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔ خبرچلانااورمجھ تک نوٹس نہ آنااس پربھی ہمیں نوٹس لیناچاہیے۔